واشنگٹن:عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
آئی ایم ایف نے جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال افراط زر کی شرح 19.9 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال افراط زر کی شرح 12.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بلحاظ جی ڈی پی 4.6 فیصد ریکارڈڈ تھا۔
آئی ایم ایف کا رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ








