بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی براداری کو موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کرناہوگا،آرمی چیف

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ پاک چین تعلقات نظریات کی یکسانیت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،دنیا علاقائی امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرے۔انہوں نے سی پیک کے لئے سکیورٹی اقدامات کو سراہا۔انہوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اوآئی سی کوافغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے تاریخی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ انسان بحران سے نمٹنا بہت اہم ہے،عالمی براداری کو موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کرناہوگا۔