بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر2 کروڑ کے موبائل، گھڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کروڑ روپے کے موبائل فونز، گھڑیاں ، میک بک کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کسٹمز حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کروڑ روپے کے موبائل فونز، گھڑیاں ، میک بک کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، سامان کی چیکنگ کے دوران 23موبائل فونز، 11 گھڑیاںاور3 میک بک برآمدہوئے، کسٹمز حکام نے سامان ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی۔