اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم شہباز شریف کا جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون ،کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی ،وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ،شہباز شریف نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کرتے ہوئے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی،کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے ،واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے،مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون،ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات پرزور








