بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 اداروں کے خلاف نعرے بازی قابل مذمت، ایک شخص نے ملک کو گالی اور نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا،زرداری

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی بقاکادارومدار ہمارے اداروں پر ہے ،اداروں کے خلاف کوئی پلیٹ فارم استعمال نہیں ہونا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں آصف زردار ی نے کہاکہ اداروں کے خلاف نعرے بازی قابل مذمت ہے، افسوس، ایک شخص نے ملک کو گالی اور نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا،سب جانتے ہیں کہ یہ شخص کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلارہاہے ۔انہو ں نے کہاکہ اداروں کے خلاف کوئی پلیٹ فارم استعمال نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی بقاکادارومدار ہمارے ادروں پر ہے،ہمارے سپاہی اور افسران وردی میں جانوں کا نذرازنہ پیش کررہے ہیں ۔