بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چارعہدیدارروڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق

اسلام آباد: بلوچستان ہاکی فیڈریشن کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی۔ ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چار عہدیدار خضدار سے کوئٹہ واپس آتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ گذشتہ رات قلات کے قریب پیش آیا ۔ جانبحق افراد پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کے بعد خضدار سے کوئٹہ آرہے تھے ۔ تعلق بلوچستان ہاکی بورڈ سے تھا ۔ مرنے والوں میں مجاہد اسلام بٹ PTCL ٹیم مینیجر ، کپتان اور بلوچستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ تھے ۔ میر علی کرد کوئٹہ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور بلوچستان ہاکی ٹیم مینیجر تھے ۔ میر علی کرد کیسکو سے ہاکی کھیلتے رہے اور انٹرنیشل ہاکی امپائر بھی رہے ۔ عبدل رحیم درانی سابق ہاکی پلئیر اور آفیشئیل سلیکٹر تھے ۔ امتیاز شاہ بلوچستان کے سابق اولمپئین اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے تعلق رکھتے تھے ۔ بلوچستان ہاکی فیڈریشن کا ناقابل تلافی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار ۔ تدفین کوئٹہ میں کی جارہی ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چار سینئر ہاکی آفیشلز بلوچستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مجاہد اسلام بٹ، کوٸٹہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میر علی کرد، بلوچستان ہاکی پلیئر ٹیکنیکل آفیشل سلیکٹر عبدالرحیم درانی اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے ممبر و ٹیکنیکل آفیسر امتیاز شاہ کی روڈ حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے اظہار تعزیت کی ہے ۔