اسلام آباد(کامرس ڈیسک)حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر کی لائسنس فیس امریکی ڈالر کے بجائے روپے میں ادا کرنے ،ود ہولڈنگ ٹیکس اور جی ایس ٹی کو کم کرنے کے مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ٹی کے برآمد کنندگان کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ غیر ملکی کرنسی کو برقرار رکھنے کی حد میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے اور آئی ٹی سیکٹر کے برآمد کنندگان کے مطالبے پر اسے آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے۔ اسحاق ڈار نے ڈالر کی ضرورت کے پیش نظر اس مطالبے کو مسترد کیا،ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے تمام صوبوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس کو 15 سے کم کرکے 10 فیصد اور سروسز پر جی ایس ٹی 19.5 فیصد سے کم کرکے 16 فیصد کرنے کے مطالبے پر بتایا گیا کہ یہ مطالبات رواں مالی سال کے اندر پورے نہیں کئے جاسکتے کیونکہ حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ٹیکسوں میں کمی پر غور صرف 24-2023 کے بجٹ میں کیا جائے گا۔
حکومت کاٹیلی کام سیکٹر کا ڈالر کی بجائے روپے میں فیس ادائیگی کا مطالبہ ماننے سے انکار








