بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی تاریخ میں پہلی بار دیوالی آج کراچی کے سمندر میں منائی جائیگی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیوالی کراچی کے سمندر میں منگل کو منائی جائے گی پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندو کونسل کے پی ٹی، نیوی اور منوڑا کینٹ بورڈ کے تعاون کیلئے شکرگزار ہے.

منگل پانچ بجے کیماڑی بندرگاہ سے منوڑا مندر کی طرف بذریعہ کشتی روانگی ہوگی خصوصی بوٹس میڈیا نمائندگان کیلئے مختص ہیں،کھلے سمندر میں آتش بازی کے خوبصورت نظارے ہونگے.

منوڑامندر میں دیوالی کی تقریب منعقد ہو گی ، پاکستان ہندو کونسل نے ہانچ سو سے زائد شرکاء کو دعوت نامے ارسال کردئے ہیں اس اقدام سے پاکستان ہندو کونسل پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوگا، دیوالی تقریب کے بعد عشائیہ دیا جائے گا۔