بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے امداد نہیں ملے گی، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے امداد نہیں ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں، جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں،ڈالر نایاب، سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔