بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ سروسز ڈاؤن ہونےپر میٹا کے ترجمان کا بیان

اسلام آباد: عالمی سطح پر معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہونے پر میٹا کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔

عالمی  ادارے رائٹرز کے مطابق  میٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ  سروسز ڈاؤن ہونے سےآگاہ ہیں جسے جلد از جلد بحال کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

میٹا ترجمان نے کہا کہ ہم آگاہ ہیں کہ کئی افراد کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جلد از جلد بحالی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز معطل ہوگئی ہیں۔