لاہور: لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پیٹرول کی آگ سے جھلسنے والی لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور موقع سے فرار ہو گئے۔کرن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث دم توڑ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کرن شہزادی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔









