بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ جان بوجھ کر ای وی ایم ڈال رہے ہیں کہ مسئلہ بنے،چیف الیکشن کمشنر کے پنجاب بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر ریمارکس

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے معاملے پر سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو لگتا ہے کہ الیکشن ای وی ایم پر ہو سکتا ہے ،آپ جان بوجھ کر ای وی ایم ڈال رہے ہیں کہ مسئلہ بنے،جان بوجھ کر اسٹنٹ ہے، آپ کو اپنی سیاسی قیادت کو گائیڈ کرنا چاہئے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم آرڈر پاس کریں گے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے معاملے پر سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں ،اب تیسری مرتبہ حلقہ بندی کرنی ہو گی ،حلقہ بندیوں کیلئے رولز کی کاپی درکا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ جلد پنجاب بلدیاتی الیکشن کیلئے ہم ڈی مارکیشن کرلیں گے،25 ہزار آبادی پر ایک یونین کونسل بن جائے گی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پنجاب حکومت کو خط لکھیں ہمیں دستاویزات درکار، فراہم کی جائیں ، پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندی مذاق نہیں ہے،کیا الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرا سکتا ہے،اگر کراسکتا ہے تو شیڈول جاری کریں ،الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے وہ پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہے ،پرانے قانون پر انتخاب ہو سکتا ہو تو آج ہی بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرینگے، نئے قانون پر انتخابات کرانے ہیں تو چیف سیکرٹری یقین دہانی کرائیں ،کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آج آپ سپریم کورٹ کو دوبارہ خط لکھیں،اب الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری کو ہدایت کرے گااور آرڈر پاس کریں گے ،چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ پنجاب اسمبلی نے نیا بل منظور کر لیاوہ 10 دن میں قانون بن جائے گا،نئے قانون کے مطابق چلیں ہم ٹائم لائن کو فالو کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کو لگتا ہے کہ الیکشن ای وی ایم پر ہو سکتا ہے ،آپ جان بوجھ کر ای وی ایم ڈال رہے ہیں کہ مسئلہ بنے،جان بوجھ کر اسٹنٹ ہے، آپ کو اپنی سیاسی قیادت کو گائیڈ کرنا چاہئے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم آرڈر پاس کریں گے ۔