کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان میں ملیریا سے متاثر مریضوں کی تعداد بھی 79 ہزار 574 تک پہنچ گئی ۔ سیلاب سے متاثرہ صوبے کے پانچ اضلاع ملیریا سے زیادہ متاثر ہیں ۔ صحبت پور سے ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔ صحبت پور میں ملیریا متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 425 ، نصیر آباد میں 17 ہزار 350 ، جعفر آباد 16 ہزار 483 ، جھل مگسی 13 ہزار 956 جبکہ ڈیرہ بگٹی میں ملیریا سے متاثر مریض 7 ہزار 360 ہیں ۔ پانچوں اضلاع میں ایک لاکھ 57 ہزار 514 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ۔ ملیریا پوزیٹیو ریٹ 51 فیصد ہے ۔ مجموعی طور پر 40 ہزار 119 مرد ، 39 ہزار 455 خواتین ، پانچ سال سے زائد عمر کے 64 ہزار 845 بچے جبکہ متاثرہ مریضوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 14 ہزار 729 بچے بھی شامل ہیں ۔ ملیریا متاثرین میں 110 حاملہ خواتین بھی ہیں ۔
بلوچستان میں ملیریا سے متاثر مریضوں کی تعداد بھی 79 ہزار 574 تک پہنچ گئی
