بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

7500 سے 40 ہزار مالیت تک کے غیررجسٹرڈ بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) حکومت نے 7500 روپے سے 40 ہزار روپے مالیت تک کے غیر رجسٹرڈ انعامی بونڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ قومی بچت نے ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بونڈز کی واپسی کے لیے تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ قومی بچت حکام کے مطابق ان انعامی بونڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2022ء کو ختم ہوچکی تھی۔