بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’کمانڈرآپ کے اگلے حکم کا انتظار ہے‘‘ فیصل نیازی کا کپتان سے مکالمہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سربراہ وسابق وزیراعظم عمران خان کاپی پی 209 خانیوال سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی فیصل خان نیازی کے جذباتی ڈائیلاگ پر قہقہہ، فیصل نیازی نے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد گزشتہ روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا’’سپاہی جنگ جیت کر حاضر ہے، اپنے کمانڈر کے اگلے حکم کا انتظار ہے‘‘ ۔ فیصل خان نیازی کے اس ڈائیلاگ پر عمران خان نے قہقہہ لگایا اور مسکرائےہوئے شاباش دی اور انہیں محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ پوری پارٹی کا اب لانگ مارچ سے امتحان شروع ہونے والا ہے اور اس میں جو رہنما اور منتخب ارکان قوم کی حقیقی آزادی کے لئے سردھڑ کی بازی لگائیں گے وہی اس قوم کے اصل ہیرو ہوں گے۔