اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی منحرف رکن اور پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے والے اکبر ایس بابر نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے میرے تمام الزامات درست ثابت ہوچکے ہیں۔ 7 سال سے غیرملکی فارن فنڈنگ کیس چل رہاہے، اسٹیٹ بینک سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ سکروٹنی کمیٹی کے پاس آیا، ریکارڈ کو ہم سے خفیہ رکھا گیا، پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ گیارہ اکائونٹس غیر قانونی انداز سے کھولے گئے، ان میں 23 ملین کی رقم تھی، یہ اکائونٹس اسد قیصر، شاہ فرمان،احسن رشید ، محمودالرشید، سیماضیا ، جاویدرحمان ، ظفرالحق اور مرحوم نعیم الحق وغیر ہ نے کھلے،ان افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ عمران خان کے پاس وزیراعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، پی ٹی آئی نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے آئے گیارہ اکائونٹس سے لاتعلقی ظاہر کی اور کہا کہ یہ نامعلوم ہے۔ہم ایک اجلاس بلا کر پی ٹی آئی کا قبلہ درست کریں گے ۔
فارن فنڈنگ کیس میں میرے تمام الزامات درست ثابت ہوچکے ہیں، اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس








