بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

” پاکستان میں جلد الیکشن ہو سکتے ہیں “ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں جلد الیکشن ہو سکتے ہیں ، جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پارٹیاں بدلنے سے عزت ملتی ہے تو نہیں ملتی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اتحادیوں سے پوری امید ہے ، اتحادی ہمیشہ دیر سے فیصلہ کرتے ہیں ، میں پاکستان کے باخبر لوگوں میں سے ایک با خبر آدمی ہوں ، کوئی کہیں نہیں جارہا، کہا جارہاہے کہ عثمان بزدار جارہاہے ، وہ کہیں نہیں جار ہاہے ، وہ بھی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑاہے ۔

وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ اگر اپوزیشن کے پاس ہمارے لوگ ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندے ہیں جو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے ، ہمارے پاس جو ان کے لوگ ہوں گے وہ ذمہ داران ہوں گے ، وہ سمجھیں گے کہ اسی میں بہتری ہے کہ عمران خان اپنا وقت پورا کریں گے ا ور ممکن ہو تو وقت سے پہلے انتخابات ہو جائیں گے ۔