بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر قومی اسمبلی سے فرانس کے لیے نامزد سفیر کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے منگل کے روز فرانس کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر عاصم افتخار احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اسپیکر نے عاصم افتخار کو بطورِ سفیر برائے فرانس تعیناتی کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فرانس کے لیے ان کی بطور سفیر نامزدگی پاکستان اور فرانس کے مابین تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عاصم افتخار احمد ایک تجربے کار اور باصلاحیت سفارتکار ہیں جو پاکستان کے بہترین مفاد میں خدمات سر انجام دیں گے۔ فرانس کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر عاصم افتخار احمد نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔