لندن:مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان جھوٹا ہے اور فراڈی بھی، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین خود کو صادق و امین نہیں کہہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیکشن 232 کے تحت 3 سال قید، 50 ہزار جرمانہ اور 5 سال نااہلی ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کی غلط قیمتیں لگوائیں، ہم نے پی ٹی آئی قائد کو چور نہیں کہا بلکہ ایک آئینی باڈی نے چور کہا ہے۔
محسن شاہ نواز رانجھا نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو الیکشن میں ہرانا مشکل کام نہیں ہے، اب تو وہ الیکشن دوڑ سے ہی باہر ہوگئے۔









