مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صحافی ارشد شریف کے حوالے سے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے اس پر معذرت کرلی۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا بلکہ یہ ماضی سے سبق سیکھنے پر تھا۔
مریم کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹ ہٹا رہی ہوں اور اس سےکسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میرا ہرگز ایسا ارادہ نہیں تھا۔
مریم نواز کا مزیدکہنا تھا کہ دعا ہےکہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔
My tweet was NOT aimed at mocking someone but about learning our lessons from the past. I am undoing the tweet & apologise for the hurt it may have caused to the aggrieved which never was my intention. May no one ever have to go through this pain. Prayers for the bereaved family.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 25, 2022









