اسلام آباد(ممتا زنیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ دوستی کی کوئی مثال نہیں ملتی، سیلاب زدہ آفت سے نمٹنے کے لیے ترکیہ نے پاکستان حکومت کا بھرپور ساتھ دیاجسکو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا ترکیہ کی 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے نمل یونیورسٹی میں منقعدہ تقریب میں شرکت ۔ تقریب کا انعقاد نمل یونیورسٹی کے شعبہ ترکیہ نے کیا ، جسکے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی تھے, جبکہ پاکستان میں مقیم ترکیہ کے سفیر بھی موجود تھے. pic.twitter.com/PMdPx7isoF
— Ministry of Planning and Development (@PlanComPakistan) October 25, 2022
منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے ترکیہ کی 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے نمل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کا انعقاد نمل یونیورسٹی کے شعبہ ترکیہ نے کیا ، جسکے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی تھے جبکہ پاکستان میں مقیم ترکیہ کے سفیر بھی موجود تھے۔









