اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے صحت یاب ہونے کے فوری بعد ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔
آصف علی زرداری نے جرمنی کے قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر لوٹز سے ملاقات کی۔
جرمن قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر لوٹز نے آصف زرداری کو جرمنی کے رنگوں سے بنی سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا۔
آصف زرداری کے لیے جرمن قونصلیٹ جنرل نے خصوصی طور جرمن رنگوں والی سندھی ٹوپی تیار کرائی تھی۔









