اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔
ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، شہزادہ محمد بن سلمان وفد کو چھوڑ کر وزیراعظم کو اپنے فارم ہاؤس پر عشائیے میں لے گئے، گاڑی بھی خود چلائی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif being warmly received by HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman on his arrival at Royal Palace Riyadh ahead of their bilateral meeting, today.#PMShehbazAtFII6 pic.twitter.com/aLCaT5GgMX
— Prime Minister's Office (@PakPMO) October 25, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات بہت خوش گوار رہی، دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور برادرانہ نسبت کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔
ان کا کہنا تھا شہزادہ محمدبن سلمان کو بتایا کہ پاکستانی عوام ان کے دورے کے لیے بےچینی سے منتظر ہیں، وزیراعظم نے حالیہ سیلاب کے دوران امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مکہ مکرمہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف مسجد الحرام میں عمرہ ادا کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/gWD0wgsoPF
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 26, 2022
سعودی ولی عہد نے کہا کہ باہمی تعلقات، دونوں ملکوں، خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔
وزیر عظم شہباز شریف ملاقات کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرے کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی مانگیں۔









