اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کمیٹی میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی کینیا جا کر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے گی ،کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی معاونت کرے گا،کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی ۔









