بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فنڈنگ کیس میں عمران خان کے دو شریک ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بنکنگ کورٹ نے فنڈنگ کیس میں عمران خان کے دو شریک ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بنکنگ کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو شریک ملزمان نے ضمانت کی درخواست کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد فارن ایکسچینج ایکٹ کا کیس بنکنگ کورٹ کو منتقل ہوگیا ہے، طارق شفیع اور فیصل مقبول 20 اکتوبر کو ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔
عدالت نے طارق شفیع اور فیصل مقبول کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ،ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کو 31 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی سپیشل جج سینٹرل سے 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت لے چکے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting