بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، نومبر میں آر پار ہوجائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہا ہے کہ فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ کیا کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔جس طرح وزیر قانون سےاستعفیٰ لیاگیا،اسی طرح حکومت سےالیکشن کی تاریخ لی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔جمعےکو11بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثناءاللہ جسےایرپورٹ جانےکی ہمت نہیں ہوئی،اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی۔