سڈنی: بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا۔
بھارتی خبر رساں ویب سائٹ اے این آئی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ٹیم کا پریکٹس سیشن نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اے این آئی کے مطابق بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت ٹیم کو سڈنی کے بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پریکٹس کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے اسے مسترد کردیا۔
Australia | Team India did not do practice sessions as it was offered a practice venue in Blacktown (suburbs of Sydney). They refused because it is 42 kms away from the hotel where they are staying: BCCI sources
— ANI (@ANI) October 26, 2022
بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اس وقت جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے یہ اسٹیڈیم وہاں سے 42 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے جس وجہ سے مینجمنٹ نے اس پریکٹس وینیو کو قبول نہیں کیا۔









