بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

اسلام آباد: دورہ سعودی عرب پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ہمراہ وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد نبوی میں عمرہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے حجر اسود کو بوسہ دیا وطن کی ترقی خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔اسکے علاوہ وزیراعظم نے پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دو روز دورہ کر رہے ہیں۔ قبل ازیں شہباز شریف نے سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے سعودی حکومت کا وژن لائق تحسین ہے، سماجی اور معاشی ترقی میں خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔