بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے میچ کی دوسری اننگز میں ایک مرتبہ پھر بارش شروع ہوگئی۔158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔انگلینڈ نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز اسکور کیے ہیں۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا،1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی۔بعدازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 19.2 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے۔آج گروپ ون کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس میں انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے جب کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔پہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو ہرایا تھا جبکہ آئرلینڈ کو سری لنکا سے شکست ہوئی تھی۔