بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی میں تبدیلی

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نئی ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں، وزارت داخلہ نے نئی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کمیٹی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر کینیا جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ٹیم میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل کئے گئے تھے۔