بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی میں تبدیلی پر پی ٹی آئی رہنما نے سوالا ت اٹھا دیئے

اسلام آباد(ممتازنیوز)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما افتخار درانی نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی میں تبدیلی پر سوالات اٹھادیئے۔

بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہا کہ ایف آئی اے پولیس میں تعینات اطہر وحید کی تقرری سے اندازہ لگا لیں کے حکومت ارشد شریف سے کس قدر خوف زدہ تھی، یہ وہی اطہر وحید ہے جس نے 2009 میں بطور ایس پی سر عام نواز شریف کی حمایت کی تھی، ان سے بھلا انکوائری کی کیا امید رکھی جا سکتی ہے؟

بدھ کو وزارت داخلہ کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی آفسر کا نکال ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد کو شامل کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر کینیا جائے گی۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ٹیم میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل کئے گئے تھے۔