بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں دھرنے ،جلسے کیلئے پی ٹی آئی نے انتظامیہ کو درخواست دے دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر  رہنما  اسد عمر کا کہنا ہے کہ 4نومر کو اسلام آباد میں  جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر  اسلام آباد کو درخواست دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی نے  جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے علاقے جی 9اور  این 9  کے درمیان گراؤنڈ  میں جلسے کیلئے درخواست  دی ہے، دوسری جانب  وزارت خزانہ نے لانگ مارچ کے دوران امن و عامہ کی صورتحال کو کنٹڑول کرنے کیلئے 41 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کیے ہیں۔