راولپنڈی (ممتاز نیوز )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے لال حویلی کیس کافیصلہ سنادیا، جج نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اورشیخ صدیق احمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول جج کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے سول کورٹ میں بھیج دیا،مقدمہ کی سماعت کے لیے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اورشیخ صدیق کی طرف سے عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے،بدھ کوکیس کی سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ کے وکیل کاکہناتھاکہ لال حویلی شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی ذاتی ملکیت ہےلال حویلی کے ساتھ محکمہ اوقاف ،متروکہ وقف املاک کاکوئی تعلق نہیں،موجودہ حکومت ملحقہ چند کمروں کوبنیاد بناکر لال حویلی چھیننے کی سازش کررہی ہےسول جج نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر مقدمہ خارج کردیا،حکومت شیخ رشید کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے لال حویلی کیس کافیصلہ سنادیا،سول جج کافیصلہ کالعدم قرار








