بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی میں ارشد شریف کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔
پنجاب اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر علی افضل ساہی کی جانب سے پیش کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کر کے شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ارشد شریف کے قتل کی شفاف عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، صحافی کا قتل آزادی صحافت پر حملہ ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 نومبر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔