بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ:وزیرداخلہ کا فوج کی طلبی، کارکنوں کے ذریعے جواب دینے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیشِ نظر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج اور رینجرز کو طلب کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جس راستے پر چل رہا ہے وہ ملک کی مکمل تباہی ہے، اس کا مؤقف ہے کہ اپنے مخالفین سے بات نہیں کروں گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مذاکرات پر عمران خان یقین نہیں رکھتا، وہ مذاکرات کو غداری قرار دیتا ہے، عمران خان سے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ عمران خان کے ساتھ 15 سے 20 ہزار لوگ ساتھ ہوں گے، اگر انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو ہم ہمیں انہیں ہر قیمت پر روکیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم آرٹیکل 245 کے تحت فوج اور رینجرز کو طلب کریں گے، پولیس اور ایف سی فرسٹ لائن پر ہوگی جنہیں ہم آنسو گیس شیلنگ و ربڑ بلٹس سے کنٹرول کرنے کی ذمہ داری دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر اس جتھے کو ناکام کریں گے کیونکہ اس جتھے کی کامیابی پاکستان کی ناکامی اور تباہی ہے، ملک کو اپنی جان پر کھیل کر محفوظ رکھیں گے۔
رانا ثناء کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار ہوسکتے ہیں، ایک آدمی جو ملک میں افرا تفری و فساد پھیلانے، ایک ایسا آدمی جو ایک فتنہ ہے جسے گرفتار کرلیا جاتا تو حالات بہت کنٹرول میں ہوتے۔