بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانیوں کی رہائی پر وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر  

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کی رہائی پرسعودی ولی عہد سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں سعودی ولی عہد جناب محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ الّلہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے افسوسناک واقعہ پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔