کراچی:رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ہی فیصل واوڈا کو لانچ کیا ہے۔
فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام چینلز اور سرکاری ٹی وی نے بھی پریس کانفرنس دکھائی۔
ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہے عمران خان نے واضح طور پر سب کو پر امن رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں پھر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی اہمیت کیا ہے۔
فیصل واوڈا امپورٹڈ حکومت کی جانب سے لانچ کیا گیا ،علی زیدی








