بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی

اسلام آباد : کینیا میں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز پمز ہسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، 8رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر 2 ڈاکٹرز شامل کیے گئے، پمز ہسپتال میں پوسٹم مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی سکین بھی کروایا گیا,پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کیلئے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں ,واضح رہےکہ ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا، شروعاتی طور پر پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔