بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، حنا ربانی کھر

اسلام آباد: وزیر مملکت حنا ربانی کھرنے کہاکہ بھارت آباد کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے غیرقانونی ڈومیسائل جاری کر رہا ہے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کشمیریوں کے یوم سیاہ پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کر غیرقانونی قبضہ کیا،بھارت کشمیر میں ماورائے عدالت لوگوں کو شہید کر رہا ہے ۔

وزیر مملکت نے کہاکہ بھارت آباد کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے غیرقانونی ڈومیسائل جاری کر رہا ہے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،انہوں نے کہاکہ 75 سال سے کشمیری عوام بھاتی جبر اور ظلم برداشت کر رہے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کیساتھ کھڑاہے اور کھڑا رہے گا۔