بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کے 69 فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے

کراچی:  کراچی کے 69فيصد شہری اسٹريٹ کرائم کا نشانہ بن چکے ،یہ انکشاف پلس کنسلٹنٹ کےسروے ميں ہوا ہے ۔سروے کے مطابق نشانہ بننے والوں میں ہر دس میں سے سات افراد نے اپنےپڑوسيوں کے اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہونے کا بتایا ، 63فیصد نے کسی آفس کے ساتھی جبکہ 23فیصد نے خود اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف کیا۔ پلس کنسلٹنٹ نے کراچی کے ساتوں اضلاع کے ایک ہزار سے زائد شہریوںکی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ۔