بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیر میں رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر اورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہاکہ کشمیر میں رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ مودی کی جارحیت کے وقت پاکستان میں منتخب حکومت نہیں تھی ،ہماری حکومت ہوتی تو صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ سکون سے نہ بیٹھے ہوتے۔

سابق صدر کاکہناتھا کہ ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں ،وزیر خارجہ بھارتی مظالم کیخلاف عالمی سطح پر رائے عامہ تیار کررہے ہیں ۔