بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ بھی کووڈ کا شکار

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کووڈ کا شکار ہوگئے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو ویڈ کے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کھیلنے کے امکانات ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا بھی کووڈ 19 کا شکار ہوئے تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قوانین مثبت ٹیسٹ آنے والے کرکٹر کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں۔