اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ضرو ری، کشمیری عوام کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔کشمیر کو کبھی نہیں بھولے اور نا بھولیں گے اور دنیا کے ہر فورم پر اسکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔27 اکتوبر 1947کو بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں بھیجیں اور اس خطے پر غاصبانہ قبضہ کیا۔مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 75 سال سے بھارت کے اس غاصبانہ قبضے کے خلاف برسر پیکار ہیں۔مسئلہ کشمیر کو تمام علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے۔پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔اقوام متحدہ کو کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت اور افواج کے ظلم و بربریت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارت کے آئین سے آرٹیکل 73 اور 35 (A) کی منسوخی سے کشمیری عوام کو انکی شناخت سے محروم کر دیا گیا ہے۔آرٹیکل73 اور 35 اے کی منسوخی عالمی سطح پر کشمیریوں سے کیے گے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورموں پر کشمیریوں کا مقدمہ بھر پور انداز سے لڑ رہا ہے۔پاکستان کی پارلیمنٹ ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور میڈیا کو کشمیر کے یوم سیاہ پر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔آج کا دن ہمیں اس اندوہناک سانحہ کی یاد دلاتا ہے جب قابض بھارتی فوج نے جبری طور پر کشمیر پر قبضہ کیا۔مقبوضہ کشمیر کے لوگ گزشتہ کہی دہائیوں سے بھارت کی ظلم و بربریت کا شکار ہیں،۔اقوام متحدہ کشمیر پر جاری ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی منظور شدہ قراردادوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، راجہ پرویز اشرف








