جیونی : جیونی کے ساحل پر پہاڑی تودے تلے دبے مزیددو افراد کی لاشیں 5 روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد نکال لی گئیں جن کی شناخت شجاع نصیر اور باسط کے نام سے ہوئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں فوری نماز جناز ہ ادا کرکے میتوں کی تدفین کردی گئی ۔جائے حادثہ سے دو لوگوں کو نکالنے کیلئے کوشش جارہی ہے ، 23 اکتوبر اتوار کو 7 افراد کوسٹل ہائی وے پر آخری شہر جیونی کے علاقہ دران پکنک کیلئے گئے تھے ۔ پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے پانچ افراد تودے کے نیچے دب گئے تھے ایک کمسن بچے کی لاش پہلے ہی روز نکال لی گئی تھی ، ہائی ٹائیڈز کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں ۔ تمام کارروائی ڈی سی گوادر کی نگرانی میں جاری ہے ۔ حادثہ کا شکار ہونے والے 35 سالہ ضمیر شاد ولد نور بخش ، 26 سالہ سجاد نصیر ، 7 سالہ تبریز نصیر ، 25 سالہ نجیب مولا داد ، 17 سالہ آصف نوری کا تعلق بندری اور بانوان سے ہے ۔
جیونی،پہاڑی تودے تلے دبے مزید2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں








