بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد ناکام ہوگی، آخر تک مافیا کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیاسی صورتِ حال، اتحادی جماعتوں اور ان کے اراکین قومی اسمبلی سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی۔ وزیر اعظم سے قانونی ٹیم کی بھی ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے کہ میں ان کے دباؤ میں آ جاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔