نیامے(ممتاز نیوز) یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے نائجر کے سفارتخانے نے ابدو میمونی یونیورسٹی نائجر کی طلبا یونین کے اشتراک سے نیامے میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا ۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کی شدید مذمت کی ۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد سروہے نے شرکاء کو یوم سیاہ کی اہمیت اور بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
نائجر میں کشمیر کانفرنس کاانعقاد ،پاکستانی سفیر نے بھارتی کو اجاگر کیا







