اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہی پہلے پاکستانی پھر وزیر اعلی پنجاب ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہونے کےناطے ان پر ذمہ داری ہےکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔ اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کےلانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے،بطور وزیر اعلی پنجاب انکی ذمہ داری ہےکہ پنجاب کےعوام کےجان و مال کا خیال رکھیں۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کوئی فساد نہیں ہونا چاہیے،چودھری شجاعت








