کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں اداکاری کی مگر کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے، میزبان کے سوال پر فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 19 فلمیں کیں لیکن ان فلموں میں کارکردگی پی ایس ایل میں شامل ٹیم کراچی کنگز جیسی ہی رہی اور یہی وجہ تھی کہ فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔فیصل کا کہنا تھا کہ جو بھی فلمیں کیں ان میں سے بھی صرف ایک دو ہی کامیاب رہیں۔