پاکستان کے اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں نہ بھیجے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عاصم خان نے لکھا کہ پہلے مجھے کامن ویلتھ سے نکال دیا اور اب ایشین ٹیم سے، جونیئر کھلاڑی اچھے ہیں لیکن ابھی انہیں وقت لگے گا۔
محمد عاصم خان نے اپنے پیغام میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سخت محنت کررہا ہوں، میں پاکستان کا نمبر ون کھلاڑی ہوں اور دن بدن اپنی عالمی رینکنگ بہتر کر رہا ہوں۔
Not participating in Pakistan team for Asain team Championship they didn’t even ask me.I’m Pakistan no 1 I’m working hard & improving my ranking DBD & I beat all the team members, can someone pls tell me why I’m not playing & why always me?? I’m world #53 ye chal kia raha🇵🇰 m 🤷♂️ pic.twitter.com/OYRRjcam8b
— Muhammad Asim Khan (@asimkhansquash) October 28, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ میری عالمی رینکنگ 53 ہے، برائے مہربانی کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں کیوں نہیں کھیل رہا ہوں۔









