بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو چاہیے کہ وہ آج پنجاب حکومت کو ختم کر دیں،راناثناء اللہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز ) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ آج پنجاب حکومت کو ختم کر دیں، اینٹی کرپشن نے عمران خان کے کہنے پر میری گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ، آج اینٹی کرپشن نے خود ہی وارنٹِ گرفتاری واپس لے لیا، عدالتِ عالیہ کا مشکور ہوں انہوں نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا۔
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے عہدے داران سے گفتگو کے دوران کہا کہ عوام کو جھوٹ اور فراڈ کا بیانیہ گھول کے پلایا جا رہا تھا، کل پی ٹی آئی کا جھوٹ اور فراڈ عوام کو پتہ چلا، اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات واضح ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیں گے، جتھہ کلچر فروغ پائے گا تو پھر کہاں کی جمہوریت اور کہاں کی ریاست، عدالت کے متعین کردہ مقام پر مکمل سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے، بری نیت سے آنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔